مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بیان میں کہا کہ غاصب اسرائیل تمام مسلمان ممالک کا مشترکہ دشمن ہے۔ ایران نے کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھا۔ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اصولی پالیسی کی بنیاد پر غاصب صہیونیوں کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں۔
ایران اور سعودی عرب نے رواں سال مارچ میں 7 سال کے وقفے کے بعد دو طرفہ سفارتی تعلقات بحال کیے ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بحالی میں چین نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ